20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
4نومبر2019ء
بروز پیر حیدر آباد میں قائم مدرستہ المدینہ
آن لائن برانچ فیضان مدینہ کا میئر حیدر آباد سید طیب حسین نے اپنے وفد کے ہمراہ
وزٹ کیا ۔مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ذمہ داران نے شخصیات کا استقبال اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ
آن لائن کی برانچ کا وزٹ کروایا اور وہاں
پر ہونے والی دینی خدمات اور مختلف کورسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ میئر حیدر آباد سید
طیب حسین نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن
لائن)