شعبہ تعلیم  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں سکھر IBAکیمپس میرپورخاص میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری و ڈویژن ذمہ دار شاہ زیب عطاری نے کیمپس انجینئر ڈاکٹر محمد عاصم سمیجو سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر محمد عاصم کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکی دینی و فلاحی خدمات پر مشتمل ڈاکیومنٹری دیکھائی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک نیت کا اظہار کیا۔آخر میں شعبہ FGRF کی جانب سے ڈاکٹر محمد عاصم کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب تحفہ میں پیش کی گئی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم میرپورخاص، کانٹینٹ: رمضان رضا)