عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام کل بروز اتوار 23 اگست 2026ء کو
شہرِ کراچی میں ایک منفرد اور پروقار انداز میں جلوسِ میلادُ النبی صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کا انعقاد کیا
جا رہا ہے جو لانچوں (کشتیوں) پر نکالا جائے گا۔
تفصیلی معلومات کے مطابق یہ جلوسِ میلادُ النبی صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کیماڑی
بندرگاہ جیٹی ، کراچی کے مقام پر منعقد ہوگا جس کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ ظہر
تقریباً دوپہر 02:30 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوگا۔
اس جلوسِ میلاد میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
فضیل رضا عطاری خصوصی شرکت فرمائیں گے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں
بھرا بیان کرنے عاشقانِ رسول کے ہمراہ لانچوں پر سوار ہو کر سمند ر کے بیچ میں مرحبایا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کے نعرے
لگائیں گے۔
ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی کی جانب سے تمام تر
انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ عقیدت مند باآسانی اور نظم و ضبط کے ساتھ
اس روحانی جلوس کا حصہ بن سکیں۔
Dawateislami