دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آبادریجن میں پچھلےدنوں جشنِ عیدمیلادالنبیﷺکے سلسلے میں محفلِ میلاد منعقد کی گئی جس میں طلبہ ٔ کرام وسرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفلِ میلاد میں دارالمدینہ فیصل آباد کے مختلف کیمپسز کے طلبۂ کرام نے قراءت،نعت خوانی،سنتوں بھرےبیانات ،کوئیزاور ذہنی آزمائش میں حصہ لیا۔

بعد ازاں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی) کے زون ذمہ دار محمد راحیل عطاری نے’’ عظمت ِ مصطفی ﷺ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا ،مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ ٔ کرام میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے نیزمحفلِ میلاد کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور دعا پر کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)