دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدر آبادریجن میں جشنِ عیدِمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں محفلِ میلاد کاانعقاد کیاگیا جس میں طلبۂ
کرام اوراُن کےسرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس محفلِ میلاد میں دارالمدینہ حیدرآباد کے
مختلف کیمپسز کے طلبہ ٔ کرام نے قراءت،نعت
خوانی،سنتوں بھرابیان ،کوئیزاور ذہنی
آزمائش میں حصہ لیا۔اس دوران دارالمدینہ ریجنل
ڈائریکٹر حیدرآباد عبدالحمید شیخ عطاری
نےوہاں موجود عاشقانِ رسول میں دارالمدینہ کا تعارف پیش کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری ایاز
عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا۔
آخر میں مقابلےمیں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔اس کے علاوہ محفل کے اختتام پرصلاۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: محمد نبیل شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)