23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں آفس ناظمہ، کارکردگی ذمہ دار اور عالمی سطح بین الاقوامی امور کی شعبہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر کے نظام ، کارکردگی
ریکارڈ رکھنے اور کم وقت میں زیادہ کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اپنے کام میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔