اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ملیر، کھو کھراپار ،کورنگی اور ڈرگ کالونی میں 7 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 112 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

اصلاح ِاعمال کی کابینہ، ڈویژن و علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات مثلاً آسان نیکیوں، جائزے کی اہمیت، شکر اور نفلی روزوں کی فضیلت کے حوالے سے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے نیک اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔