فیصل آبا د زون فیضان عطار میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا مدنی
مشورہ
دعوت اسلامی کی
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 23
جنوری 2020ءبروز جمعرات فیصل آبا د زون
فیضان عطار میں مدنی مشورہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کےنگران مجلس یاسر مدنی اور
رکن مجلس حافظ محمدسلمان عطاری نے شرکت کی۔ مدنی مشورےمیں نگران مجلس اور رکن مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن نےمختلف موضوعات(کام کرنے کے انداز میں کیسے بہتری لائی جا
سکتی ہے،ذمہ داری کا احساس ہو گا تو ذمہ دار اپنے منصب کا حق ادا کر سکے گا،اپنے
ماتحت سے سیکھنے کا جذبہ کیسے بیدار کیا جائے) پر ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کالنگ
آپریٹرز کی تربیت کی اور اس کے ساتھ ساتھ شرکائے مدنی مشورہ کی طرف سے ہونے والے
سوالات کے جوابات دیئے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی
دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)