دعوتِ اسلامی کی مجلسِ اجارہ  کے تحت 5مارچ2020ء بروز جمعرات پاکستان اجارہ دفتر کشمیری بلڈنگ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں شعبہ مکی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن مجلس اجارہ مراد عطاری نے سنتِ رسول کی عظمت پر بیان کیا اور آڈٹ کی تیاری،اجیروں کی شعبہ کارکردگی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔ (رپوٹ: محمد مبین عطاری ، مجلس اجارہ کارکردگی ذمہ دار)