کراچی میں
شعبہ ٹیلنٹ ایکویزیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت سالانہ
اجلاس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس اجارہ کے تحت 12مارچ2020ء
بروز جمعرات ذیلی شعبہ ٹیلنٹ ایکویزیشن ڈیپارٹمنٹ
(T.A.D)نےپاکستان مجلسِ اجارہ دفتر کشمیری بلڈنگ کراچی میں سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا جس میں شعبے کے منیجر نے نگران
مجلسِ اجارہ سید اسد باپو ،ایچ آر ہیڈ سید شاہد علی قادری اوردیگر اہم ذمہ داران کو اپنے ڈیپارٹمنٹ کے سال 2019 کی
سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کی مکمل کارکردگی اور حاصل شدہ اہداف پر بریفنگ دی نیز سال 2020 میں طے کئے جانے والے اہداف اور ڈیپارٹمنٹ کی مسابقت کے
بارے میں بھی معلومات فراہم کیں ۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے شعبے کے ریجنل ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی
جبکہ فرنچائز (مدنی چینل اور آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ ) کےایچ آر ذمہ دار بھی موقع
پرشامل تھے۔(رپوٹ: محمد مبین عطاری ،مجلس کارکردگی ذمہ دار)