25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
محمودآباد کراچی میں سنتوں بھرااجتماع،رکنِ
شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نےبیان کیا
Tue, 7 Dec , 2021
2 years ago
دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام5دسمبر2021ءبروزاتور
محمودآباد کابینہ کی ڈویژن چنیسر گوٹھ میں قائم جامع مسجد رحمانیہ میں سنتوں
بھرااجتماع منعقدہواجس میں علما،شخصیات،عاشقانِ رسول کےمدارس کےطلبۂ کرام اورذمہ
داران سمیت کثیرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن
مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےوہاں موجودعاشقانِ رسول کی
دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت فرمائی۔
رکنِ شوریٰ نےشرکائےاجتماع کودعوتِ اسلامی
کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےاوردعوتِ اسلامی کےساتھ ہمیشہ منسلک
رہنےکاذہن دیاجس پرشرکانےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اس
کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےاسلامی بھائیوں کومساجدکی تعمیرات میں حصہ لینےاوردعوتِ
اسلامی کےمدنی قافلوں میں سفرکرنے کی بھر پور ترغیب دلائی۔بعدازاں ایک شخصیت کےگھرسیکھنےسکھانےکاحلقہ
بھی لگایاگیا۔ (رپورٹ: خادم
حسین عطاری محمودآباد کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)