دعوتِ  اسلامی کے تحت13 نومبر 2022ء کو لاہور کے علاقے عامر ٹاؤن میں قائم مدرسۃُ المدینہ بوائز میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں طلبہ،اساتذہ اور بچوں کے سرپرست نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔اس کے بعد رکنِ شوریٰ نے سامعین کو شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعاؤں میں حصہ پانے کے لئے ٹیلی تھون مہم میں کوششیں کرنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)