عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں عشقِ رسول، محبتِ صحابہ و اہل بیت و اولیائے کرام اوران کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے کے لئے کم و بیش 80سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اسی طرح اسلامی بہنوں کے33شعبوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ان میں سے ایک شعبہ ’’ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ‘‘ بھی ہے جس کے تحت اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ لگائے جاتے ہیں جن کا دورانیہ 60منٹ ہوتاہے جس میں تجوید کے ساتھ قراٰن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس میں قراٰنِ کریم سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور آداب سکھانا اور نیک اعمال کے رسالے کے ذریعے جائزہ کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔

الحمد للہ! اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اسکولز، کالجز اور اکیڈمیز وغیرہ میں بھی لگائے جاتے ہیں جن میں پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو علمِ دین اور تعلیم قراٰن سے آراستہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح گھروں میں بھی شرعی پردے کا خیال رکھتے ہوئے مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے جس کا دورانیہ 35 منٹ ہوتاہے، اس میں شرکت والی گھریلو خواتین تجوید کے ساتھ قراٰن کی تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔

اگست 2021ء کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت فی الوقت پاکستان بھر میں 6ہزار 315مدرسے قائم ہیں جن میں4ہزار 606 مدرسات 56 ہزار 77اسلامی بہنوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی ہیں۔

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت دو ذیلی شعبے قائم ہیں: (1)شعبہ کورسز (2)معاون مفتشات

اسلامی بہنوں کے مدرسۃا لمدینہ کورسز کا تعارف

بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو رہائشی اور غیر رہائشی کورسز کروائے جاتے ہیں اور جس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہن کے ذریعے نئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کا آغاز کروایا جاتا ہے ۔

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کورسز کے تحت ہونے والے کورسز کے نام و تفصیل

٭مدنی قاعدہ کورس: یہ کورس 26 دن تک روزانہ 2 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ اس کورس میں وہ اسلامی بہنیں شرکت کرسکتی ہیں جنہوں نے مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو۔

٭ناظرہ قرآن: اس کورس کی روزانہ 2 گھنٹے کلاسیں ہوتی ہیں جس کی مدت 6 ماہ ہے۔ اس کورس میں وہ اسلامی بہنیں شرکت کرسکتی ہیں جنہوں نے مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو یا مدنی قاعدہ کورس میں پاس ہو۔

٭تجوید القرآن کورس: اس کورس کی مدت 90 دن ہے جس کی روزانہ 2 گھنٹے کلاسیں ہوتی ہیں۔ تدریسی ٹیسٹ میں کمزور اسلامی بہنوں کو یہ کورس کروایا جاتا ہے۔

٭معلمہ مدنی قاعدہ کورس:یہ 12 دن کا رہائشی ہوتا ہے جس میں تدریسی ٹیسٹ میں کمزور اسلامی بہنیں شرکت کرتی ہیں۔

٭ذوق قرآن کورس: اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 26 منٹ ہوتا ہے جو 20 دن تک جاری رہتا ہے۔ یہ کورس ہر اسلامی بہنیں کرسکتی ہیں۔

٭فہم قرآن کورس: اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 12 منٹ ہوا ہے جو 30 دن تک جاری رہتا ہے۔ یہ کورس پوش ایریا میں شخصیات اسلامی بہنوں کو کروایا جاتا ہے۔

٭مفتشہ کورس:یہ 7دن کا رہائش کورس ہوتا ہے جس میں ناظرہ ٹیسٹ پاس کرنے والی اسلامی بہنیں شرکت کرسکتی ہیں۔

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کورسز کی مارچ 2019تا ستمبر 2021کی کارکردگی و تقابلی جائزہ

2019 میں پاکستان میں تقریبا کورسز کے کل مقامات: 1008

کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد کم وبیش: 17240رہی ۔

2020 میں ایک نئے کورس بنام”63دن کا تجوید القرآن کورس “کا آغاز کیا گیا ۔ یہ کورس پاکستان میں 18 مقامات پر ہوا جس میں 240 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

لاک ڈاون کی وجہ سے اسلامی بہنوں کے بالمشافہ کورسز اور رہائشی کورسز کا سلسلہ نہیں رہا ۔مگر اس شعبہ نے کوشش کرکے آن لائن کے ذریعے ایسے کورسز کو مکمل کروایا جو کورس لاک ڈاؤن سے پہلے بالمشافہ جاری تھے اس کے ساتھ ساتھ آن لائن 90دن کا تجوید القرآن کورس اور دیگر کورسز کا بھی سلسلہ رہا ۔

2020میں پاکستان میں تقریبا کورسز کے کل مقامات :961

کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :11526

2021 میں دو نئے کورس بنام ”ذوق قرآن کورس“ اور ” فہم قرآن کورس “کا آغاز کیا گیا۔

پاکستان میں ذوق قرآن کورس2182مقامات پر ہوا جس میں تقریبا 44932 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور پاکستان میں فہم قرآن کورس67مقامات پر ہوا جس میں تقریبا752اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

2021میں پاکستان میں تقریبا کورسز کے کل مقامات :3443

کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61123

کل کورس کی تعداد:5412

کورس کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:89889

اسلامی بہنوں کے مدرسۃا لمدینہ کے تحت مارچ 2019سےستمبر2021 تک ان کورسز کے ذریعے کثیر تعداد میں ایسی باصلاحیت اور فعال مدرسات ملیں جن کے ذریعے تقریبا 2722سے زائد نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا اضافہ ہوا ہے۔

معاون مفتشات تعارف

معاون مفتشات اسلامی بہنوں کے ذریعے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ و کورسز کے درجات کی تفیش کروائی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اجیر اور غیر اجیر اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ بھی دلوائے جاتے ہیں ۔

معاون مفتشات کے ذریعے بھی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں کافی بہتری آرہی ہے وہ اسطرح کے کورسز کا کثیر تعداد میں ہونا تھا مگر کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوا کرتے تھے جس کی وجہ سے کافی آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا تھا اُس وقت پورے پاکستان میں صرف 6معاون مفتشات کی ترکیب تھی پھر ٹیسٹ مجلس بنات سے وقت لے کر ریجن سے مفتشات بننے کے قابل اسلامی بہنوں کے نام لیے گئے انکی تربیت کا سلسلہ رہا۔ یو ں کرتے کرتے الحمد للہ عزوجل اِس وقت پورے پاکستان میں تقریبا 36 معاون مفتشات تیار ہوچکی ہےان 36 اسلامی بہنوں میں 53 زون تقسیم کیے ہےاور6 ماہ کے ہدف پر ان شاء اللہ ہر زون میں مفتشہ بنانے کی نیت ہے اورمجلس کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کورسز کے ختم ہونے سے پہلے 36معاون مفتشات میں اسلامی بہنوں کے درجات کی تقسیم کاری کر کے دیے گئے شیڈول کے مطابق اور طے شدہ تاریخوں میں اتنے ہی دنوں میں ٹیسٹ مکمل کروانے کی کوشش کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ معاون مفتشات کے ذریعے کمزور طالبات کی مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کی دوبارہ تربیت و تیاری کروائی جاتی ہے ۔جس کے نتیجے میں کافی اسلامی بہنیں کامیاب بھی ہوتی ہیں، اور تدریسی خدمات بھی انجام دینا شروع کردیتی ہیں۔

معاون مفتشات کی 3ماہ کی اجمالی کارکردگی

معاون مفتشات نے اجیر /غیر اجیر مدرسات اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ وکورسز کی تفتیش کی تقریبا :1069

ٹیسٹ میں( اجیر /غیر اجیر ) کامیاب ہونے والی مدرسات کی تعداد :411

ٹیسٹ میں (اجیر /غیر اجیر )مدرسات اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے ناظرہ ٹیسٹ کے درجات کی کارکردگی :1026

ٹیسٹ میں (اجیر /غیر اجیر)کامیاب ہونے والی مدرسات کی تعداد: 345

کمزور طالبات کی مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کی انفرادی تربیت: 253

کمزور طالبات کی مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن کی اجتماعی تربیت: 892