اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کے تحت اورنگی ٹاون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینات،ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، صحابہ کرام، اور اسلاف کی قربانیوں کو یاد دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور مدرستہ المدینہ بالغات کی تحت زوقِ قرآن کورس کے مدنی پهول دیئے نیز ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت لاہور ریجن ا ور فیصل آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں مدرستہ المدینہ بالغات کی زون زمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدرستہ المدینہ بالغات ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کے کاموں میں بہتری کے حوالے سے نکات دیئے اور اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے ۔