دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 18 دسمبر2019ء بروزبدھ فیصل آباد ریجن میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں نگران و اراکینِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے مدرسین، شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین اور زون ناظمین کی تعلیمی اور انتظامی اُمور کے حوالے سے تربیت کی۔

اسی طرح رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے لاہور ریجن میں بذریعہ زوم تمام برانچ ناظمین کامدنی مشورہ لیاجس میں مدرسۃ المدینہ بالغان اور دیگر مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا اور آئندہ مشورے کی تاریخ طے کی گئی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مدرسۃ المدینہ آن لائن)