دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن کے تحت  9مارچ2020ء بروز پیر شریف مدرستہ المدینہ آن لائن برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں مدرستہ المدینہ آن لائن برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کےتمام مدرسین ، مفتشین و ناظمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن محمد جنید عطاری مدنی نے ”علم سیکھنے کا جذبہ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے مشورہ کو شفٹ میں 12 مدنی کام کرنے اور مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا ۔ اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائی نےکراچی میں ہونے والےتربیتی اجتماع میں اول تا آخر تمام نشستوں میں شرکت کرنے اور مدنی پھول لکھنے والوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری ، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)