عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 5 اپریل 2026ء کو چند خوش نصیب اسلامی بھائیوں کے نکاح میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا  ابو اُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس دوران شادی کے موقع پر پڑھا جانے والا امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا عطا کردہ کلام پڑھا گیا اور خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابو اُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے اُن خوش نصیب اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔

بعدازاں وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا ابو اُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سے ملاقات بھی کی۔