دعوتِ اسلامی کےتحت  12اکتوبر2021ء کو لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ ڈویژن میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’محبتِ رسول ﷺ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور سنت رسول علیہ الصلوة سلام پر عمل کی اہمیت وفضیلت بتاتےہوئےاسلامی بہنوں کو سنتوں پر عمل کرنے ،نماز اور قراٰن پاک سیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔