دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اکتوبر2021ء کو  لانڈھی کابینہ ڈویژن ساڑھے 3 کے ذیلی حلقےاللہ والی کراچی میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’معجزاتِ مصطفیﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا، بیان میں اللہ پاک کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں معلومات دیتےہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا نیزٹیلی تھون کی اہمیت بتاتے ہوئے ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔

٭دوسری طرف ایسٹ1 لانڈھی کابینہ میں دعوت اسلامی کے تحت 24 اکتوبر2021ء کولانڈھی کابینہ کراچی کی علاقائی دورہ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر محفلِ میلاد کا سلسلہ رہا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک ذمہ دار سمیت 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھر ا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا اور شخصیات اجتماع میں آنے کی دعوت دیتےہوئے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں کتب و رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔