اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت17 فروری2020ء کوکراچی ایسٹ ملیر کابینہ لانڈھی کےایک ڈویژن میں اجلاس ہوا جس میں کابینہ مشاورت، ڈویژن مشاورت، علاقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت نے شرکت کی۔ اجلاس میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ذیلی حلقوں میں علاقائی دورہ کی تعداد بڑھانے اور کمزوریوں کو دور کرنےکی ترغیب دلائی گئی۔