دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ کورنگی نمبر 3 میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابينہ تا ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے مدنی پھول پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کی تربيت کی اور کار کردگی میں بہتری لانے سےمتعلق ان کی ذہن سازی کی نیزنئی کار کردگی فارم بھی سمجھائے اور محرم الحرام میں ہونےوالےاجتماعات کےنکات بھی بتائے مزید s o ps کا خیال رکھنے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ دینی حلقے اور دینی کاموں کی بارے میں مدنی پھول بھی دیئے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ کی ڈویژن کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ تقسیمِ رسائل کا ذہن دیا ۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا طریقہ سکھاتے ہوئے بکنگ کے دوران ہونے والے مسائل کا حل بھی بتایا ۔مزید آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے ۔