دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  لانڈھی کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعد میں کابینہ مشاورت نے بھی اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول دئیے۔