اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام 6جولائی 2020ء کو ڈیرہ اسمائیل زون ڈیرہ لکی مروت کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے بذریعہ کال شرکت کی۔

لاہور ریجن مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقرر کے اہداف دئیے،گھریلو صدقہ باکسز کی کارکردگی کا فالواپ کیا اورکارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیزذیلی تک ٹیلی فونک اجلاس لینے کی ترغیب دلائی۔