دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں( قصور زون اور گلگت بلتستان زون اور شیخورپورہ زون ) میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں (لاہور ریجن نگران ، قصور زون گلگت بلتستان زون اور شیخورپورہ زون و کابینہ نگران) اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری کےحوالےسے مدنی پھول دیئے اور نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران کا تقرر نیز نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئےجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔