دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11جولائی2020بروز  ہفتہ کو پاک مالیات ذمہ دار نے لاہور ریجن کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی مشورے میں ریجن و زون ذمہ داران سمیت کابینہ کی اجیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شیڈول،ماہانہ کارکردگی،عملی وپیشگی جدول کے حوالے سے کلام ہوا ـگوگل شیٹ پر کام اور سافٹ وئیر پر ورکنگ کے حوالے سے توجہ دلائی گئی اس کے ساتھ ساتھ تمام کام بروقت دینے پر بھی توجہ دلائی گئی۔

جاب ڈسکرپشن کے مطابق اپنے کاموں پر توجہ رکھنے اور انکو بروقت مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ـاس کے علاوہ سالانہ رسید بکس کی وصولی کو جلد از جلد کوشش کر کے مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔ زون اور کابینہ ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے گئے۔