20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
کوئٹہ زون میں شعبہ علاقائی دورے کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی
تا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی نیز نیکی کی دعوت کی فضیلت پر ترغیبی بیان کیا۔ ماہانہ دینی
حلقے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے
اور جمع کرنے کا ذہن دیا۔