مولانا
محمد شہزاد قادری ترابی صاحب کا ہیڈ آفس، کنز المدارس بورڈ فیصل آباد کا دورہ
07 مئی 2026ء بروز جمعرات مصنفِ کُتُبِ کثیرہ
حضرت مولانا محمد
شہزاد قادری ترابی صاحب (کراچی)، مولانا محمد حمزہ ترابی صاحب اور ادارہ غوثیہ مجددیہ رکن الاسلام ستیانہ (فیصل آباد) کے مہتمم صاحبزادہ
محمد عرفان بریلوی الوری صاحب نے دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ، کنز المدارس کے ہیڈ
آفس (فیصل آباد) کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر معزز علمائے کرام کی کنزالمدارس بورڈ
کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات ہوئی جن میں بالخصوص ناظمِ تعلیمات کنز المدارس بورڈ
مولانا گل رضا عطاری مدنی، مولانا محمد صادق عطاری مدنی اور مولانا ڈاکٹر محمد
فرحان اختر عطاری مدنی شامل تھے۔
اس ملاقات کے دوران تعلیمی بورڈ کے عہدیداران نے
معزز علمائے کرام سے مختلف تعلیمی و تدریسی امور اور عصرِ حاضر میں دعوتِ اسلامی کی
جانب سے دینِ اسلام کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا
۔
Dawateislami