دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس   کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ ڈونیشن بکس کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے، شعبے پر اسلامی بہنوں کی تقرریوں کو مکمل کرنےاور ہر ماہ کے تیسری بدھ کو گھریلو صدقہ بکس کھلوانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی ذمہ داراسلامی بہنوں کو مختلف اہداف دئیے۔