دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون ملیر ڈویژن کھوکھراپار میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی نکات کےموضوع پر بیان کیا اور شعبہ جات کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں میں آنے والے مسائل کا حل بتایا اور شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہداف طے کئے۔

آخر میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر اسلامی بہنوں کو تبرکات تحفۃً پیش کیا گیا ۔