اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں  کراچی کی اورنگی اور لانڈھی کابینہ میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پالرز میں جاکر دین کی دعوت دی۔

دوران گفتگو دعوت اسلامی کا پرومو دکھاتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی آگاہی دی ۔ شخصیت اسلامی بہن نے اپنے پالر میں طہارت کورس کروانے اور مدرسہ لگوانے کی نیت کی۔ تحفے میں پردے کے بارے میں سوال جواب کتاب بھی پیش کی گئی۔