اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 2 مارچ 2020ء کو کراچی یونیورسٹی میں ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔