دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسزکےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ میں کورس بنام ’’ فیضان تجوید و نماز ‘‘ کاانعقاد ہواجس میں طالبات سمیت 18اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نےکورس کے اختتام پر طالبات کو علم دین حاصل کرنے میں رغبت دلاتے ہوئے مزید کورسز کرنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ کامیاب طالبات کو کورسز کے سرٹیفکیٹ اور تحائف بھی دئیے نیز حوصلہ افزائی بھی کی جس پر طالبات نے مزید کورسز کرنےاور کروانے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔