دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں  ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت شب و روزکی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شب و روز کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور اس شعبے میں ترقی کا طریقہ سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام جدول کے مطابق کرنے ترغیب دلائی اوردعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر مدنی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پر انٹری کروانے کی بھی نیت کروائی جس پر کابینہ مشاورت نے آئندہ ماہ وقت پر کارکردگی دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔