دعوت اسلامی کی مجلسِ اجارہ کے تحت کشمیری بلڈنگ نزد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یوم عرسِ اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر سہ ماہی سنّتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیاجس میں مجلس اجارہ کے عملے نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس اجارہ نے ” اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کےحُسن ِاخلاق“کے موضوع پر سنّتوں بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر مجلسِ اجارہ کے عملے میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن لینےوالے کو امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتابوں کے تحائف دیئے گئے۔