شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزدعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی سٹی ذمہ دار و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت رکنِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دارکا مدنی مشورہ ہوا ۔

اس مدنی مشورے میں ٹیچرٹریننگ کورس ،PIB کالونی میں مدنی مشورے کا شیڈول، شعبے میں نفاذکے نکات اور سابقہ اہداف پر گفتگو کی گئی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے اہداف بھی دیئے گئے۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ماہانہ لی جانے والی کارکردگیوں اور ناظمات کے ماہانہ مدنی مشورے کے علاوہ دیگر مختلف اہم نکات پرکلام کیا جبکہ شعبے کے مسائل اوران کے حل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔