گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین اور شفٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مولانا رضوان عطاری مدنی نے اس موقع پر شرکا کو رمضان عطیات جمع کرنے ، رمضان میں اعتکاف کرنے اور 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ جو حفاظ کرام کو رمضان میں تراویح سنانے کے حوالے سے بھی تربیت کی ۔ اس موقع پر ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا فیصل ایاز صدیقی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )