19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل آباد ریجن جھنگ زون کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Sat, 28 Nov , 2020
3 years ago
دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 24 نومبر2020ء کو فیصل آباد ریجن جھنگ زون کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چنیوٹ
کابینہ کی ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں سمیت کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
جھنگ زون ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عطیات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیزگھریلو
بکس رکھوانے کا بھی ہدف دیا۔ وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا اور شعبے کے
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔