گزشتہ دنوں خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا فار ایسٹ کے ممالک تھائی لینڈاور انڈونیشیا سفر ہوا۔ اسی دوران انڈونیشیا کے صوبہ آچے شہر شمالی آچے میں موجود دینی ادارے دار الہدیٰ کے بانی حضرت مولانا ابو محمد داؤد الشافعی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر نگران انڈونیشیا مشاورت مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی اور دیگر کے ہمراہ حاضری دی۔ حاضری کے موقع پر صاحب مزار اور امت مسلمہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد دعا بھی کی گئی۔

حاضری کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت نے رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور نگران انڈونیشیا مشاورت مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی کے ہمراہ دار الہدیٰ کےمہتمم مولانا ترمذی شافعی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سےملاقات کی۔ملاقات میں انہیں انڈونیشیا سمیت عالمی سطح پر دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور صوبہ آچے کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث مشکلات و پریشانیوں میں مبتلا عاشقان رسول کی داد رسی کے لئے FGRF کے تحت ہونے والے فلاحی اور امدادی کاموں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ خلیفۂ امیر اہلسنت نے اس ادارے سے تعلق رکھنے والے اساتذۂ کرام اور طلبہ کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بندہ آچے میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے پورے ماہِ رمضان شریف کا اعتکاف کرنے اور کروانے کی دعوت دی اور اس حوالے سے گفتگو کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر سیلاب سے انتقال کرجانے والے مقامی عاشقانِ رسول کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔