جامعۃالمدینہ بوائز
خانقاہ شریف میں اجتماعِ ذکرونعت بسلسلۂ ”استقبالِ ماہ میلادویومِ رضا“
دعوتِ اسلامی کے تحت 26
ستمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز
خانقاہ شریف میں اجتماعِ ذکرونعت بسلسلۂ ”استقبالِ ماہ میلادویومِ رضا“ منعقدہ ہواجس میں ناظمینِ کرام، اساتذہ ٔکرام، طلبۂ کرام،
مختلف علمائے کرام (سیّد محمد منظور حسین شاہ صاحب بخاری، سیّد محمد حامد رضا شاہ صاحب بخاری، نبیرۂ فیضِ
ملت مولانا محمد کوکب اویسی صاحب) اور مقامی شخصیات (رئیس ایاز احمدپور شرقیہ، چوہدری محمدلیاقت) سمیت دعوتِ اسلامی کے
ذمہ داران (اسماعیل عطاری نگران
ِمجلس ٹرانسپورٹ، حاجی محمد اعجاز عطاری ڈسٹرکٹ نگران) نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق تلاوتِ
قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے بعد مولانا
محمد ظفر بشیر عطاری مدنی (نگرانِ مجلس جامعات المدینہ بوائز پاکستان) نے عشقِ رسول ﷺ کے متعلق
سنتوں بھرا بیان کیا اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کا عشقِ رسول اور آپ کی تعلیمات کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)