اسلام آباد میں ” استقبالِ ربیع الاول “اجتماع،
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا بیان
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 اگست 2026ء کو
اسلام آباد کے مقامی ہال نوویل ایونٹس میں بسلسلہ” استقبالِ ربیع الاول “ایک
پروقار اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکنِ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے خصوصی بیان کیا۔
اس روحانی تقریب میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ
عطاری، نمایاں تاجر برادری (بزنس مینز)، دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے اسلامی بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ
پاک سے کیا گیا اور وہاں موجود نعت خواں
اسلامی بھائیوں نے تمام عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی بارگاہِ
اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے حاضرین
کی اخلاقی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں گناہوں سے بچنے، نیکیوں کی راہ پر گامزن رہنے
اور ماہِ ربیع الاول میں جوش و جذبے اور احترام کے ساتھ جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منانے کی ترغیب دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اجتماع کےاختتام پر تمام عاشقانِ رسول دعا اور صلوٰۃ و سلام میں شریک ہوئے نیز رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ
عطاری سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
Dawateislami