25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ریجن سطح مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ اصلاحِ اعمال
اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داران شامل تھیں۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے ان شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ریجن سطح پر دینی کام
کرنے کے متعلق گفتگو کی اور ڈیٹا انٹری کرنے پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ تمام
ذمہ داران کو فنانس ٹیسٹ دینے اور دینی کاموں کی کارکردگی بروقت جمع کروانے کا ذہن
دیا گیا جبکہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
2023ء میں ہونے والے شارٹ کورسز اور میلبورن (MELBOURNE) میں ہونے والے اصلاحِ اعمال
رہائشی کورسز کے متعلق اپڈیٹ کیا گیا۔