دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام  4جولائی2020بروز ہفتہ کو پاک مالیات ذمہ دار کا اسلام آباد ریجن کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔جس میں نیو ریجن ذمہ دار کی تقرری کے حوالے سے متعارف کروایا گیا۔

مدنی مشورے میں زون ،کابینہ ذمہ داران اور اجیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی شیڈول،ماہانہ کارکردگی،عملی وپیشگی جدول کے حوالے سے کلام ہوا گوگل شیٹ پر کام اور سافٹ وئیر پر ورکنگ کے حوالے سے توجہ دلائی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام کام بروقت دینے پر بھی توجہ دلائی گئی ۔ جاب ڈسکرپشن کے مطابق اپنے کاموں پر توجہ رکھنے اور انکو بروقت مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ـاس کے علاوہ سالانہ رسید بکس کی وصولی کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ زون اور کابینہ ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے گئے۔