دعوتِ اسلامی کی مجلس توقیت کی جانب سے  آج 15 اپریل بروز بدھ سے 10 دن کا توقیت کورس فیس بک پر آن لائن شروع ہوچکا ہے ۔ صبح 9 سے 10 ہونے والے اس کورس میں ماہرِ علمِ توقیت و مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد وسیم عطاری صاحب نے مدنی پھول دیئے۔

مجلس توقیت کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس کورس میں اوقات نماز، روزہ اور سمت قبلہ نکالنے کا طریقہ سکھایا جائے گا،دن رات کا چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟، چھ ماہ کے دن اور چھ ماہ کی رات کیسے ہوتی ہے؟ پہاڑی، میدانی اور فضائی اعتبارات سے اوقات کا فرق، کمپاس و سورج کی مدد سے سمت قبلہ کیسے نکالی جاسکتی ہے؟ اور رؤیتِ ہلال سمیت بہت سی معلومات سکھائی جائیں گی۔

یہ کورس مجلس توقیت کے آفیشل فیس بک پیج سے لائیو کروایا جائے گا،پیج کا لنک درج ذیل موجود ہے

https://facebook.com/ilmetaoqeet/?ref=bookmarks&_rdc=1&_rdr

کورس میں شرکت کے خواہش مند افراد اس نمبر پر واٹس ایپ کریں

+923086773867