کراچی (24 اپریل 2026ء):

کنزالمدارس بورڈ (دعوتِ اسلامی) کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈر طلبۂ کرام کے اعزاز میں24 اپریل 2026ء کو ایک خصوصی تقریب بنام ”اجتماع تقسیم انعامات “منعقد ہوئی جس کا مقصد طلبۂ کرام کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہنا اور اُن میں محبتِ علم و عمل کو فروغ دینا تھا۔

مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ اجتماع جامعۃ المدینہ بوائز نزدجامع مسجد حبیبیہ، دھوراجی کالونی، کراچی میں منعقد ہوا جہاں پوزیشن ہولڈر طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کےدرمیان انعامات تقسیم کئے گئے ۔

انعامات کی تقسیم سے قبل شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسان عطاری سلمہ الباری کا خصوصی بیان ہوا جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں طلبہ کی رہنمائی ہوئے بتایا کہ نبیِ پاکصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جو حوضِ کوثر ہے، قیامت کے میدان کے اندر یہ واحد مقام ہوگا اس امت کے لئے کہ جہاں اُن کی پیاسیں بجھیں گی ۔

اس موقع پر رکنِ مجلس جامعات المدینہ کراچی سٹی مولانا سید ساجد عطاری مدنی،دیگر اراکینِ مجلس، چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمدثروت اعجاز قادری، پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواں طاہر قادری عطاری اور ٹاؤن نگران حاجی فضیل رضا عطاری بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر موجود تھے۔