24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
یکم مارچ 2023ء بروز بدھ بحریہ ٹاؤن میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے ہوا جبکہ
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”موت ایک اٹل حقیقت ہے“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔
علاوہ ازیں یوسی سطح کی شعبہ ذمہ داران اور ذیلی
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔