دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ  گرلز کےتحت 13ستمبر بروز 2021ء بروزپیر حیدرآباد زون میں رداء پوشی کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ناظمات، معلمات اور دیگر زون اور ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ درس نظامی اور فیضان شریعت کورس کی تکمیل کرنے والی طالبات اور ان کے گھر کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفارنے جامعۃالمدینہ گرلز حیدرآباد سے درس نطامی کی تکمیل کرنے والی 69 اسلامی بہنوں کی ردا ءپوشی فرمائی۔ساتھ ہی ناظمات ومعلمات کے درمیان’’ مُعلمہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کام کرنے کا بھی ذہن دیاجس پر اِن اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی فرمایا۔اس کے بعد ایک اسلامی بہن کے گھر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت بھی فرمائی۔

صاحبزادیِ عطار نے حیدرآباد کی ڈویژن تلک چاڑی کے نیو جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ امیرِ حمزہ کا افتتاح بھی کیا۔