دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں خیرپور کابینہ کے مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز تمام علاقوں میں سو فیصد تقرری مکمل کرنے اور ان سے مضبوط فالو اَپ کرنے کا ذہن دیا۔ مزید پچھلے ماہ دیئے گئے اہداف کاجائزہ لیا اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔