شعبہ  تعلیم دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میٹروپولیٹن حیدرآباد میں مختلف مقامات پر ”فیضان قرآن وحدیث کورس “ کا آغاز کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کورس کی بنیادی چیزیں بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم حیدرآباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)