دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت کینیا کے دار ُالحکومت نیروبی میں اسلامی بہنوں کے لئے حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت و بلالی ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اس سال حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت کی اور مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے ”فیضانِ حج وعمرہ کورس “میں ایڈمیشن کا ذہن بھی دیا۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر اس سال حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ”رفیق الحرمین“ تحفے میں پیش کی ۔

اسی طرح مجلس حج و عمرہ کے تحت یوکے کے شہر برٹن اور بریڈفورڈ میں حج تربیتی اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں حج پر جانے  والی خوش نصیب اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کی حج و عمرہ کےطریقے ، مناسکِ حج اور حاضریِ مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کےآدابِ سے متعلق مدنی تربیت کی ۔