استقامت بہت بڑی نعمت ہے، بظاہر چھوٹا نظر آنے والا مگر مستقل (یعنی ہمیشہ) کیا جانے والا نیک عمل اللہ عزوجل زیادہ پسند ہے جیساکہ حدیثِ مبارکہ میں ہے:حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمت میں عرض کی گئی :اللہ پاک کے نزدیک زیادہ پسندیدہ عمل کون سا ہے؟ فرمایا:”وہ عمل جو ہمیشہ ہو اگرچہ تھوڑا ہو“۔(بخاری، 4/ 237، حدیث:6465)

لوگوں کو نیک اعمال کی ترغیب دلانے کے لئے اس ہفتے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو 16 صفحات کا رسالہ ”نیک اعمال پر استقامت پانے کے طریقے“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم!جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”نیک اعمال پر استقامت پانے کے طریقے“ پڑھ یا سُن لےاُسے نیکیوں پر استقامت دے اور ماں باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں حساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download